گورو نانک کا 550واں پرکاش پورو منایا گیا

0
0

تنویر پونچھی

پونچھ؍؍ضلع پونچھ چونکہ کہا جاتا ہے کہ صوفی سنتوں کی زمین ہے اور یہاں پر مختلف مذاہب کے ماننے والے رہتے ہیں اور وہ اپنے اپنے طریقوں سے اپنے اپنے مذہبی تہوار مناتے آتے ہیں ۔آج سرحد کے بالکل متصل علاقے کھڑی درمسال میں عوام گرو نانک دیو جی کے 550ویں پرکاش پورو کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اندرجیت سنگھ ساگر کے راگی جتھے و مقامی راگی جتھے و ہریانہ سے ہرپندر سنگھ و سندیپ سنگھ امرتسر سے موجود رہے مقامی جتھوں میں منموہن سنگھ ،سنتوک سنگھ، سکریٹری منمیت سنگھ نے بھی شرکت کی جبکہ ضلع انتظامیہ کے طرف سے ڈپٹی کمشنر پونچھ راہل یادو، ایس ایس پی رمیش انگرال، و کمانڈنٹ 93 و 10 انفنٹری بریگیڈ بھی موجود رہے ،اس موقع پر ہرچرن سنگھ خالصہ جن کی صدارت میں یہ تقریب منعقد ہوئی ۔انہوں نے ہند و پاک کی حکومتوں کا کرتار پور راہداری کھولنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا انہوں نے مذید کہا کہ یہ سکھ برادری کی عرصہ دراز سے مانگ تھی کہ کرتار پور راہداری کو کھولا جائے بعد میں انہوں نے ضلع انتظامیہ کا بھی بہترین انتظامات فراہم کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا