ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ڈسٹر کٹ کیپکس بجٹ کی پیش رفت کا جائز لیا

0
0

سماجی اور صحت شعبوں میں اثاثے قائم کرنے پر دیا زور
لازوال ڈیسک
پلوامہ؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھولانگر نے ایک افسروں کی ایک میٹنگ میں آج مختلف تعمیراتی کاموں کی 2019-20ء کے تحت کیپکس بجٹ کی پیش رفت کے علاوہ ضلع میں مرکزی معاونت والی سکیموں کی عمل آوری کا بھی جائزہ لیا۔میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ، ایگزیکٹیو انجینئران پی ڈبلیو ڈی ، پی ایچ ای ،پی ڈی ڈی ، سی ای او ، ڈی ایف اواور ای او کے علاوہ دیگر ضلع افسران بھی موجو دتھے۔اِس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے ڈسٹرکٹ پلان اور سی ایس ایس سیز کے تحت مختلف محکموں کے طبعی اور مالی حصولیابیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ 2019-20ء کے تحت 5501.69 کروڑ روپے دستیاب ہوئے ہیں جس میں سے اکتوبر2019ء کے آخیر تک 4340.96کروڑ روپے صرف کئے گئے ہیں۔اِس موقعہ پر زراعت اور ان سے منسلک شعبوں کے علاوہ دیگر محکموں کے تحت ترقیاتی کاموں کے لئے بروئے کار لائی گئی رقم کے بارے میں بھی تفصیلی جانکاری دی ۔ترقیاتی کمشنر نے افسران اور عمل آوری ایجنسیوں پر رُکے پڑے کاموں کے علاوہ دیگر پروجیکٹوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اُنہوں نے ماتحت ملازمین اور فیلڈ عملے کی باقاعدہ حاضری کو یقینی بنانے کی تلقین کی۔ترقیاتی کمشنر نے تمام پروجیکٹوں کے بہتر معیار ملحوظ نظر رکھنے پر بھی زور دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا