چار افسران کو الٹی میٹم و چارکے خلاف شکایت درج

0
0

یواین آئی
پرتاپ گڑھ ؍؍اترپردیش میں پریاگ راج منطقہ کے کمیشنر ڈاکٹر آشیش گوئل نے پرتاپ گڑھ ضلع کے دورے کے آخری روز ہفتہ کو مختلف محکمہ کی جائزہ میٹنگ کے دوران خاطی پائے گئے چار افسران کو الٹی میٹم دیا ہے جب کہ چاردیگر افسران کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے ۔محکمہ ضلع اطلاعات سے ہفتہ کی تاخیر شام جاری پریس ریلیز کے بموجب کمیشنر ڈاکٹر گوئل نے شہر میں گھوم رہے آوارہ مویشیوں و کانہا گوُ شالہ کی تعمیر پر تسلی بخش جواب نہ دینے پر ایگزیکٹیو افسر میونسپل بورڈ ،کانجی ہاوُس کی صحیح معلومات فراہم نہ کرنے پر ضلع پنچایت کے ای او ، گڈھا مکت سڑک کے متعلقہ تسلی بخش جواب نہ دینے پر محکمہ تعمیر عامہ کے ایگزیکٹیو انجینئر اور دفتر کے کام میں تساہلی پر ضلع سماج بہبود افسر سمیت چار افسران کو منفی اندراج دینے اور کھم پور دوبے پٹی میں گوُ شالہ کی تعمیر میں لاپروائ پر پروجکٹ منیجر کے خلاف فرد جرم ، تسلی بخش جواب نہ دینے پر محکمہ توانائ کے اے سی ،مقدمہ کے تصفیہ پر تساہلی کے سبب ایس او سی چکبندی ، ایس ڈی ایم پٹّی و رانی گنج کو الٹی میٹم مکتوب جاری کرنے کی ہدایت دی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا