ایل جے پی آئندہ اسمبلی انتخابات تمام نشستوں سے لڑے گیـ:ڈاکٹر سنجے صراف

0
0

ایل جے پی میں این سی ، پی ڈی پی کے بڑے رہنماؤں کا خیرمقدم کیا
پریتی مہاجن/ابراہیم خان

جموں؍؍لوک جن شکتی پارٹی کے ریاستی سربراہ ڈاکٹرسنجے صراف نے آج اعلان کیاکہ ان کی جماعت آئندہ جموں وکشمیرمیں جب بھی اسمبلی انتخابات ہونگے تمام نشستوں سے چنائو لڑے گی ، ساتھ ہی دعویٰ کیاکہ آنے والے وقت میں جموں وکشمیرکے چوٹی کے سیاسی رہنمالوک جن شکتی پارٹی میں شامل ہونے جارہے ہیں جن کی شمولیت دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پرمتوقع ہے۔ڈاکٹر صراف نے آج یہاں پریس کلب میں کئی نیشنل کانفرنس ،پیپلزڈیموکریٹک پارٹی لیڈران کی لوک جن شکتی پارٹی میں شمولیت پران کاخیرمقدم کرنے کیلئے منعقدہ تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کی۔صراف نے کہا کہ جب بھی جموں و کشمیر میں انتخابات ہونگے ایل جے پی آج ہی اعلان کرتی ہے کہ وہ تمام نشستوں سے آزادانہ طور پر مقابلہ کریں گے ، یہ اس بات کی علامت ہے کہ این سی، پی ڈی پی کے رہنما ایل جے پی میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنچایتی نمائندگان ،بلدیاتی نمائندگان کی بھاری تعداد ایل جے پی میں شامل ہوگی۔آج میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنمائوں میں راکیش ڈوگرا (صوبائی سیکرٹری ایس سی سیل این سی ) سریش کمار (بلاک صدراین سی ) تیرتھ رام ( ضلع نائب صدر سپریم کورٹ سیل، سرداری لعل ( ضلع صدر)، راج کمار ، سبھاش چندر سابق کارپوریٹر ) ، چونی لال (سابقہ پنچ ) ، گدھاری لال ( پنچ ) ، پرم لال ( ڈسٹرکٹ نائب صدر ایس سی سیل) ، گدھاری لال ( ریٹائرڈ فارسٹ آفیسر) ، رمیش چوہدری (سابقہ سروس مین) ، پون کمار ، کیپٹن راج کمار (سابقہ پنچ ) ، سنسندر چند ، دیو راج ، ہربنس لال ، اشوک کمار ، بشن داس ، باوا رام ، رنکو کمار ، کمال سنگھ ، سریندر سنگھ ، سکھدیو سنگھ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم این ڈی اے اتحاد کیساتھ ہیں اور کے اعتمادی قیادت ہونے سے رام ولاس پاسوان کو اب پارٹی میں ایک بھاری اضافہ ہوگا جموں کشمیر میں پارٹی قائمقام چیف کے طور پر مقرر کردہ چراغپاسوان کی قیادت میں نئی بلندیوں پر پہنچے گی۔انہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ این سی پی ڈی پی اور کانگریس جیسی مختلف جماعتوں کے رہنما ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں اور یہ سبز اشارہ ہے کہ ایل جے پی یو ٹی جموں کشمیر میں ایک نیا معیار بنائے گی۔ انہوں نے اس کے ساتھ سختی سے یہ بھی کہا کہ کسی بھی حکومت کی طرف سے خاص طور پر جموں کے لئے کوئی ترقی نہیں کی گئی ہے اور لوگوں کا تعلق اقلیتوں سے ہے۔انہوں نے کہا کہسانبہ کے قریب ٹول پلازہ کیوں لگایا گیا ہے؟ جموں کے ثقافتی ورثہ سائٹس کی ترقیاتی رپورٹ کہاں ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا