یواین آئی
سرینگر؍؍شہید میجر پی پرشوتم اور پانچ دیگر شہیدوں کو اتوار کے روز مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں و کشمیر کے سرینگر میں واقع بادامی باغ چھاؤنی میں خراج عقیدت پیش کیا گیا، جو 1999 میں بادامی باغ چھاؤنی کے 15 کور کے ہیڈ کوارٹر میں دفتر رابطہ عامہ (پی آر او) پر ہوئے ایک فدائین حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ دفاعی ترجمان نے یواین آئی کو بتایا کہ سری نگر کے بادامی باغ چھاؤنی میں آج جذبے سے لبریز ماحول میں سبھی رینک کے پی آر او نے میجر پرشوتم اور پانچ دیگر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہید میجر پرشوتم اور ان کے ساتھ پانچ کامریڈ جو پی آر او میں تعینات تھے اور تین نومبر 1999 کی شام کو ان کے دفتر میں فدائین حملہ ہوا تھا۔ انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔ میجر پرشوتم اور ان کے ساتھیوں نے میڈیا اہلکاروں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان گنوا دی تھی۔ چھاؤنی کے علاقے میں جب فدائین حملہ ہوا تو اس وقت پی آر او کے دفتر میں میڈیا سے وابستہ افراد وہاں موجود تھے۔ پی آر او کے ان سبھی کو دوسرے کمرے میں بند کرنے سے سبھی محفوظ بچ گئے۔اس موقع پر سری نگر پی آر او کرنل راجیش کالیا ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ( ایم اینڈ سی ) اور یونٹ کے تمام رینک کی جانب سے شہیدوں کو یاد کرتے ہوئے ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔