ترقیاتی کمشنر کولگام نے ضلع میں بجلی شعبے کا جائزہ لیا

0
0

موسم سرما کے دوران بجلی کی مناسب سپلائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی
لازوال ڈیسک
کولگام؍؍ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بٹ نے آج افسران کی ایک میٹنگ میں بجلی شعبے اور اس سے جڑے پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے مختلف سکیموں بشمول آر اے پی ڈی آر پی ، آئی پی ڈی ایس اینڈ پی ایم ڈی پی اربن وغیرہ سکیموں کے تحت حصولیابیوں کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔میٹنگ میں اے ڈی سی ، ایس ڈی ایم نور آباد ، اے سی آر ، جوائنٹ ڈائریکٹرپلاننگ ، ایگزیکٹیو انجینئر پی ڈی ڈی ، اے ای ای ڈی ایچ پورہ کولگام ، قاضی گنڈ، یاری پورہ ،اے ای ای پروجیکٹ اینٹ مانیٹرنگ وِنگ کے علاوہ محکمہ کے کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔اِس موقعہ پر متعلقہ افسران نے ترقیاتی کمشنر کو بتایا کہ آر اے پی ڈی آر پی کے تحت 67ٹرانسفارمروں میں سے 64ٹرانسفارمر نصب کئے گئے ہیں جبکہ پروجیکٹ کے تحت 90 فیصد کام مکمل کیا گیا ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ پی ایم ڈی پی ۔ اربن اور آئی پی ڈی ایس کے تحت ضلع کو 30.9کروڑ روپے کا ورک پروجیکٹ حاصل ہوا ہے اور یہ کام ضلع کے 27قصبوں میں عملایا جانے والا ہے جبکہ ان سکیموں کے تحت ضلع میں دیگر کاموں کی پیش رفت بھی جاری ہے ۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ اشموجی اور دیوسر میں پاور ریسونگ سٹیشن مکمل کئے گئے ہیںجنہیں عنقریب ہی چالو کیا جائے گاجس سے ضلع میں بجلی کی بہتری آنے کی امید ہے۔ترقیاتی کمشنر نے افسروں پر کاموں کی رفتار میں سرعت لانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ تمام کاموں کو بہتر معیار کے ساتھ مقررہ وقت میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔ترقیاتی کمشنر نے مزید کہا کہ ا س بات کو یقینی بنایا جانا چاہیئے کہ صارفین کو مناسب پاور سپلائی فراہم کی جانی چاہیئے البتہ پاور شیڈول پر سختی سے عمل درآمد کیا جانا چاہیئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا