دہلی میں آلودگی سے لوگوں کی حالت خراب

0
0

یواین آئی
نئی دہلی؍؍راجدھانی میں آلودگی کی وجہ سے لوگوں کی حالت خراب ہوگئی ہے ۔ یہاں پر سنیچر کی صبح ہوا کی کوالٹی نہایت خراب رہی۔آسمان میں دھند چھائی رہی اور ہواکا معیار خراب ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف ہوئی۔ لوگوں نے آنکھوں میں جلن اور سر بھاری ہونے کی بھی شکایتیں کیں۔ دہلی حکومت نے پڑوسی ریاستوں کی حکومتوں سے کسانوں کو پرالی جلانے سے روکنے کے لئے طے وقت میں ضروری آلات مہیا کرانے کی اپیل کی ہے ۔ ماحولیات آلودگی (روک تھام اور کنٹرول) اتھارٹی (ای پی سی اے ) نے راجدھانی میں عوامی صحت کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے اور دہلی حکومت نے کہا کہ وہ قومی ٹریبونل سپریم کورٹ اور ای پی سی اے کی ہدایات پر عمل کررہی ہے اور مرحلہ وار طریقہ سے کارروائی منصوبہ نافذ کرے گی۔دہلی حکومت نے فضائی آلودگی کے پیش نظر اسکولوں میں بچوں کو ماسک بانٹے تھے ۔ وزیراعلی اروند کیجریوال نے پرالی جلانے سے روکنے کے لئے ہریانہ اور پنجاب کے وزیراعلی کو خط لکھنے کے لئے کہا ہے ۔میونسپل کارپوریشن کے ملازم آلودگی کم کرنے کے لئے پانی کا چھڑکاو کرتے ، مسلسل سڑکوں سے دھول ہٹانے کے لئے صفائی اور دیگر اقدامات کرتے نظر آئے ۔ آلودگی کے پیش نظر دہلی حکومت نے جمعہ کو تمام اسکولوں میں پانچ نومبر تک چھٹی کا اعلان کیا ہے اور صورتحال خراب رہنے پر اسے مزید بڑھایا جاسکتا ہے ۔ فضائی آلودگی کے پیش نظر یہاں چار نومبر سے آڈ اینڈ ایون منصوبہ شروع ہورہا ہے جو پندرہ نومبر تک چلے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا