یواین آئی
ممبئی؍؍مشہور اداکار شاہ رخ خان فلم سنکی میں کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔شاہ رخ آخری بار آنند ایل رائے کی فلم زیرو میں نظر آئے تھے ۔حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر فیل ہوگئی تھی۔ایسی خبریں تھیں کہ وہ خلاباز راکیش شرما کی آپ بیتی پر کام کریں گے ۔پھر کہاگیا کہ وہ خود کو پروجیکٹ سے الگ کرچکے ہیں۔اس کے بعد کہا جارہا تھا کہ وہ فرحان اختر کی فلم‘ڈان 3’ کریں گے لیکن کسی وجہ سے یہ بھی ممکن نہیں ہوسکا۔شاہ رخ دو نومب ریعنی اپنی سالگرہ کے دن اپنی اگلی فلم کا اعلان کرسکتے ہیں۔فلم کے اعلان سے پہلے اس کے سلسلے میں ایک نئی معلومات سامنے آئی ہے ۔ایسی خبریں تھیں کہ شاہ رخ اب ساؤتھ کے ہدایت کار ایٹلی کے ساتھ کام کرسکتے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ فلم سازشاہ رخ اور ایٹلی کی فلم کا نام سنکی رکھنا چاہتے ہیں۔یہ پوری طرح سے ایک کمرشیل فلم ہوگی اور شاہ رخ اس میں ایک دم الگ انداز میں نظر آئیں گے ۔