ذہنی متاثرہ شخص نے پولیس کانسٹیبل کی انگلی کا چھوٹا حصہ دانت سے کاٹ دیا۔تلنگانہ کے ضلع کھمم میں واقعہ

0
22

یواین آئی
حیدرآباد؍؍ایک ذہنی متاثرہ شخص نے پولیس کانسٹیبل کے بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی کا ایک حصہ کاٹ دیا۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع کھمم کے ون ٹاون پولیس اسٹیشن حدود میں گزشتہ روز پیش آیا۔ذرائع کے مطابق ایک نامعلوم شخص،شکایت کرنے کے لئے پولیس اسٹیشن پہنچا۔اسی دوران اس کا جھگڑا پولیس اسٹیشن میں کانسٹیبل مسعود علی سے ہوگیاجس کے بعد اس نے کانسٹیبل کے بائیں ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی کے سامنے کے حصہ کو اپنے دانتوں سے کاٹ دیا جس کے ساتھ ہی خون بہنا شروع ہوگیا۔یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پولیس اسٹیشن میں کوئی دوسرا پولیس ملازم نہیں تھا۔اطلاع ملتے ہی دیگر ملازمین پولیس، پولیس اسٹیشن پہنچے اور زخمی مسعود علی کو علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا۔بتایا جاتا ہے کہ ملزم جنونی ہے اور اس کو پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا تاہم پولیس نے اس کی ہنوز تصدیق نہیں کی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا