ریاستوں کے یوم تاسیس پر راہل نے مبارکباد دی

0
0

یواین آئی
نئی دہلی؍؍کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، پنجاب اور ہریانہ ریاستوں کے یوم تاسیس پر مقامی عوام کو مبارک باد دی ہے ۔ مسٹر گاندھی نے جمعہ روز ایک ٹویٹ میں کہا‘‘مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، پنجاب اور ہریانہ ریاستوں کے یوم تاسیس پر سبھی مقامی باشندوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ’’۔ انہوں نے کہا، "ہر ایک ریاست کے تعاون اور تعمیر و ترقی سے ہم ہندوستان بنے ہیں ۔ آئیے ہم سب اپنی اپنی ریاست کو خوشحال بنانے کا عزم کریں ’’۔مسٹر گاندھی نے ایک مزید ٹویٹ میں کرناٹک کیرالہ اور پڈوچیری کے عوام کو ان کی ریاستوں کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ تنوع ہی ہندوستان کی طاقت ہے ۔ اس موقع پر ہم ان لوگوں کو سلام کرتے ہیں جنہوں نے ریاستوں کے قیام کے لئے جدوجہد کی اور ہندوستان کو مضبوط کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا