گاندربل میں عیدمیلاد النّبی ﷺ کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

0
0

غیر قانونی تجاوزات کی روکتھام کیلئے بھی اقدامات زیر غور لائے گئے
لازوال ڈیسک
گاندربل؍؍ترقیاتی کمشنر گاندربل حشمت علی خان نے آج افسران کی ایک میٹنگ میں عید میلاد النّبی ﷺ کی تقریبات کے لئے کئے جارہے اقدامات کا ضلع میں جائزہ لیا۔ ایس ایس پی گاندربل ، اے ڈی سی گاندربل ،اے سی آر ، سی ایم او اور تحصیلداروں کے علاوہ دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے افسران کو تقریبات کے احسن انعقاد کے لئے بجلی ، پانی ، صفائی ستھرائی اور ٹرانسپورٹ کے علاوہ دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔تقریبات کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے تمام محکموں کو متعلقہ علاقوں میں بہتر انتظامات کرنے پر زور دیا ۔اُنہوں نے متعلقہ افسران کو ضلع میں صارفین کے لئے آٹا ، چاول کے علاوہ کھانڈکی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی جبکہ ای او میونسپلٹی کو زیارت گاہوں اور اہم مقامات میں صفائی ستھرائی کی طرف ٹھوس توجہ مبذول کرنے کی تلقین کی گئی ۔بعد میں ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے تحصیلداروں کے ساتھ منعقدہ ایک اور میٹنگ کے دوران ناجائزتجاوزات و تعمیرات پر روک لگانے کے لئے فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے تمام ناجائز تعمیرات کو فوری طور منہدم کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر کارروائی شروع کرنے پر زور دیا۔اس دوران انہوں نے جیالوجی اینڈ مائیننگ محکمہ کو غیر قانونی کان کنی پر روک لگانے کے لئے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا