لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍جی اے ٹی ای 2020ء کے لئے جموں وکشمیر کے اُمید واروں کی خاطر آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ 8؍ نومبر 2019ء تک بڑھا دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تاریخوں میں توسیع اس لئے کی گئی ہے تاکہ وہ اُمید وار اِستفادہ کرسکیں جو جی اے ٹی ای 2020ء کے لئے جموںوکشمیر میں نیٹ رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے وقت پر رجسٹر نہیں کرسکیں۔اس امتحان کے لئے درخواستوں کا عمل 30؍اکتوبر سے 8؍نومبر تک کھو لا گیا ہے تاکہ رہ گئے اُمید واروں کو رجسٹریشن کا ایک او رموقعہ دستیاب ہوسکے۔جی اے ٹی ای 2020ء کا اِنعقاد یکم فروری، 2؍فروری ، 8؍فروری اور 9؍فروری 2020ء کو ہو رہا ہے ۔ آئی آئی ٹی دلّی جی اے ٹی ای 2020ء کا اِنعقاد کر رہا ہے۔