پونچھ میں بھی راشٹریہ ایکتا دیوس پر تقریبات کا انعقاد

0
0

سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں ضلع سطحی تقریب میں منتخب بی ڈی سی چیئرمینزکی حلف برداری
تنویر پونچھی

پونچھ؍؍ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی جنم برسی کو ملک بھر میں آج راشٹریہ ایکتا دیوس کے طور پر منایا گیا ۔اسی سلسلے کے تحت پونچھ ضلع میں بھی راشٹریہ ایکتا دیوس کی کئی تقریبات منعقد ہوئیں ضلع کی سب سے بڑی تقریب سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں منعقد ہوئی جہاں پنچائتی نمائندگان پنچوں و سرپنچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس موقع پر حال ہی میں بلاک ڈویلپمنٹ کونسل کے انتخابات میں منتخب ہوئے۔بی ڈی سی چئیرپرسنز کے لیے حلف برداری تقریب بھی منعقد کی گئی تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو، ایس ایس پی رمیش انگرال ،ایڈیشنل ایس پی عادل حمید کے علاوہ عوام بھی بڑی تعداد میں موجود رہی۔ اسی پروگرام کے تحت ایکتا دوڑ کا بھی ڈی سی آفس کمپلیکس سے سپورٹس سٹیڈیم پونچھ تک اہتمام کیا گیا جس میں سکولی بچوں نجی فورسز و دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی جبکہ اس کے بعد ایکتا کا حلف لیا گیا ۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے مارچ پاسٹ پر سلامی لی جسکے بعد بلاک ضلع پنچایت آفیسر مخلص علی نے ضلع کے کل گیارہ بلاکوں سے چنے گے بلاک ڈویلپمنٹ کونسلروں کو عہدے کا حلف دلایا اور آخر پر یکجہتی دوڑ میں حصہ لینے والے طلبہ و اداروں کو اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا