چیف سیکرٹری اور ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریوں نے راشٹریہ ایکتا دیوس پر عہد کیا

0
0

سر دار ولبھ بھائی پٹیل کی بے لوث خدمات کو کیا یاد
لازوال ڈیسک
سرینگر ؍؍چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریوں نے سول سیکرٹریٹ سر ی نگر میں ایک تقریب کے دوران راشٹریہ ایکتا دیوس پر عہد کیا۔ چیف سیکرٹری نے ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریوں کے عہد کو پڑھا اورملک کے اتحاد، سلامتی اور باہمی بھائی چارے کی بقأ کے لئے خود کو وقف کرنے کا عہد کیا ۔میٹنگ ہال میں چیف سیکرٹری اور ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریوں کی طرف سے راشٹریہ ایکتا دیوس کے عہد میں کہا گیا ’’ میںملک کے اتحاد، یکجہتی اور سلامتی کے لئے خود کو وقف کرتا ہوں او ریہ پیغام میں ملک کے عوام تک پہنچائوں گا۔یہ عہد میں ملک کے اتحاد کیلئے کرتا ہوں جوکہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی بصیرت اور خدمات کا نتیجہ ہے جبکہ میں ملک کی اندورنی سلامتی کے لئے بھی اپنا ہر ممکن تعاون دوں گا۔‘‘اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری اور ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریوں نے قوم کے تئیں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی خدمات کو اُجاگر کیاجنہوں نے آزاد بھارت کے لئے قومی اتحاد کو یقینی بنایا جس کی وجہ سے انہیں بھارت کا مرد آہن کا اعزا ز دیا گیا۔ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریوں کے علاوہ جن شخصیات نے تقریب میں شرکت کی اُن میں فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم ،پرنسپل سیکرٹری گورنمنٹ ، خاندانی بہبود ، خاطر و تواضع اورداخلہ جبکہ کمشنروں اور سیکرٹریوں کے علاوہ سول سیکرٹریٹ کے دیگر افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا