ہندوستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کیلئے میانمارکا نئے پل کی تعمیر کا فیصلہ

0
0

رنگون، 30 اکتوبر (ژنہوا) میانمار ہندوستان کی سرحدی ریاستوں کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے منی پور میں دریا پر نئے پل کی تعمیر کرے گا۔ میانمار کے صوبہ چن کے راستے وزارت نقل و حمل نے بدھ کو بتایا کہ ہندوستان کے منی پور کی سرحد پر واقع دریا پر نیا پل بنانے کا منصوبہ ہے ۔ مانسنگ نامی اس پل کی تعمیر کا کام دسمبر میں شروع ہو جائے گا۔ اس پل کو موجودہ وقت میں جھولتے پل سے متصل ‘ تدم’ اور ‘ریڈ’ سرحدی شہروں کے قریب بنایا جائے گا۔یہ 557 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا کنکریٹ کا دو لین والا پل ہوگا۔ ٹرانسپورٹ کے وزیر یو شوے ھیٹے اوئی نے کہا کہ یہ پروجیکٹ تین سال میں مکمل ہونے کی امید ہے ۔ موجودہ پل کو 2015 میں قدرتی آفات سے نقصان پہنچا تھا اور اس کے بعد اس پل پر سے صرف 16 ٹن وزن والی گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہے ۔ بارش کے موسم میں نقل و حمل کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔وزارت تجارت کے مطابق مالی سال 2018-19 کے دوران ستمبر تک ہندوستان اور میانمار کے درمیان 19.5 کروڑ ڈالر کا کاروبار ہوا ہے ۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلہ اس سال تجارت میں 5.7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔دونوں ملک بنیادی طور تدم، ریڈ اور تھانتانگ میں واقع تجارتی کیمپوں کے ذریعہ سرحد پار کاروبار کرتے ہیں۔ دونوں جانب سے کاروبار کا ایک بڑا حصہ بحری جہاز کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔میانمار بنیادی طور پر ہندوستان کو پھل اور سبزیاں، مچھلی اور جنگلی مصنوعات برآمد کرتا ہے جبکہ ہندوستان سے ادویات، الیکٹرانک مصنوعات، موٹر سائیکل، سوتی دھاگے ، غیر معدنی اسٹیل اور دیگر تعمیراتی میٹریل درآمد کرتا ہے ۔یواین آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا