جانسن کے جلد انتخابات کرانے کی تجویز کو ملی پہلی کامیابی

0
0

 

لندن، 30 اکتوبر (اسپوتنک) برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے ملک میں جلد ہی دسمبر میں انتخابات کرانے کی تجویز کو پارلیمنٹ کی ابتدائی منظوری مل گئی ہے ۔ مسٹر جانسن کے بل میں 12 دسمبر کو عام انتخابات کرانے کی تجویز ہے ، جس نے منگل کو دو اہم پڑاؤ پار کر لئے ہیں اور پاس ہونے سے محض ایک قدم ہی دور ہے ۔ سوال صرف اس بات کا ہے کہ انتخابات 9 دسمبر کو ہوں گے یا 12 دسمبر کو۔ بل منظور ہو جانے کے بعدیہ ہاؤس آف لارڈز میں جائے گا۔ حزب اختلاف کے رہنما جیریمی کربن نے کہا ہے کہ وہ کرسمس سے قبل انتخابات کیلئے تیار ہیں۔ پارلیمنٹ نے وزیر اعظم بورس جانسن کے 12 دسمبر کو ملک میں عام انتخابات کرانے کی تجویز کو پیر کو مسترد کر دیا تھا۔ اس سے قبل یورویي یونین (ای یو) برطانیہ کی درخواست پر بریگزٹ کی میعاد بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔ یوروپي کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے پیر کو بتایا کہ برطانیہ کے یوروپی یونین سے الگ ہونے کے عمل (بریگزٹ ) کی میعاد کو اب 31 اکتوبر سے بڑھاکر 31 جنوری 2020 کر دیا گیا ہے ۔ مسٹر ٹسک نے ٹویٹ کیا‘‘یوروپی یونین اس بات پر رضامند ہوا ہے کہ برطانیہ کے بریگزٹ کی میعاد کو بڑھانے کی درخواست کو قبول کیا جائے گا۔ اس فیصلہ پر درج عمل کے تحت کارروائی کی جائے گی۔’’ اسپوتنک

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا