بھارتیہ جنتاپارٹی ایس ٹی مورچہ کے صدر نے گورنر ستیہ پال ملک کو سراہا

0
0

 

آئیندہ انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی جموں وکشمیر اور لداخ میں اپناجھنڈا گھاڑے گی : حاجی اشرف
ریاض ملک

منڈی ؍؍ریاست جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کو تبدیل کردیاگیاہے جن کی جگہ نئے دو لفٹینٹ گورنر کو تعینات کیا گیاہے جس پر شیڈول ٹرائب ایس ٹی مورچہ کے صدر حاجی محمد اشرف نے گورنر ستیہ پال ملک کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں جو کام ہوئے ہیں- وہ گزشتہ 40 سالوں میں نہیں ہوسکے تھے- ان کا یہ دور ایک تاریخی دور رہاہے- بالخصوص سرکاری ملازمین کی مستقلی یاتنخواہوں کی واگزاری یادفاع عامہ کے کام قابل سراہنا ہیں۔ انہوں نے غریبوں سے لیکر اعلی افیسران تک حقوق کی فراہمی اور آپسی تال میل کو یقینی بنانے میں اہم رول اداکیا۔ اپنے پورے عملہ کو ہر وقت متحرک رکھا- جس کی وجہ سے تمام کام وقت پر اپنے انجام کو پہنچے ۔ ریاست میں 5 اگست کے بعد کرفیو بندشوں کے باوجود کوئی ناخواشگوار واقع پیش نہیں آیا۔ کسی جانی یامالی نقصان سے ریاست اب تک محفوظ رہی یہی نہیں بلکہ ریاست کے تینوں خطوں میں ایک بار بلاک ڈولپمنٹ کونسل کے انتخابات کو انجام کو پہنچانا بڑاہی مشکل کام تھا- جب ریاست کی بڑی سیاسی پارٹیاں انتخابات کے بائیکاٹ پر ہوں – اس کے باوجود بھی الیکشن منعقد کروانا اور بغیر کسی ناخوشگوار واقع کے انجام کو پہنچانا اپنے آپ میں ایک بڑاکام ہے- جس کی وجہ سے ریاست بھر میں 98 فیصدی سے زیادہ ووٹ پڑے ہیں اس کے علاوہ بہت سارے کام ایسے ہیں کہ جو اج تک کو حکومت یاانتظامیہ نہیں کرپائی انہوں نے کردکھائے ہیں – جس کے لئے قابل مبارک باد ہیں – انہوں نے ایس ٹی مورچہ کے تمام کارکنان وممبران کی جانب سے موصوف کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے دور کو تاریخی دور قرار دیاہے- اور نئے انے والے لفٹینٹ گورنروں کو بھی خوش آمدید کہتے ہوئے نیک خوائیشات کا اظہار کیا ہے – انہوں نے وزیر اعظم ہند نریندر مودی، وزیر خارجہ راج ناتھ سنگھ وغیرہ کا بھی ریاست کو اچھی انتظامیہ کی فراہمی پر پوری قیادت کا شکریہ اداکیا ہے- انہوں نے کہا آئیندہ جموں وکشمیر اور لداخ میں اکثریت سے بھارتیہ جنتاپارٹی اپناجھنڈا گھاڑے گی – انہوں نے تمام سرپنچوں پنچوں کا شکریہ اداکرتے ہوے تمام بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیرمین کو مبارک باد پیش کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا