کشمیر میں غیر کشمیری مزدوروں کے قتل پر ممتا کا اظہار افسوس

0
0

 30 اکتوبر (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جموں و کشمیر کے کولگام میں پانچ غیر کشمیری مزدوروں کے قتل پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی سخت تنقید کی ہے۔
محترمہ بنرجی نے ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ اس واقعہ میں مرشدآباد کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان ہلاکتوں سے ہم بہت ہی دکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے الفاظ سے مرنے والوں کے اہل خانہ کے دکھ کو کم نہیں کر سکتے، لیکن دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر کے کولگام میں منگل کی رات کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے پانچ غیر کشمیری مزدوروں کو قتل کر دیا۔
کلگام کے كاٹروسو علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے غیر کشمیری مزدوروں کے ایک گروپ پر گولیاں چلائیں جس میں چھ مزدوروں کو گولیاں لگیں اور انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پانچ مزدوروں کو مردہ قرار دے دیا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا