اہل خانہ نے لگایا قتل کا الزام، پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ تحصیل منجا کوٹ کے کاکوڑا گاؤں میں ادویات کی دکان چلا رہے 22 سالہ نوجوان جس کی شناخت ناصر خان ولد منشی خان ساکنہ راجدانی تھانہ منڈی کے طور پر ہوئی ہے اس نوجوان کے ایک رشتہ دار راجہ مغل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ لڑکا پچھلے ایک سال سے کاکوڑا گاؤں میں رہ رہا تھا اور وہاں پر میڈیکل کی دکان چلا رہا تھا انہوں نے کہا گزری رات چار بجے کے اس پاس وہاں سے فون اتا ہے کہ اپ کے لڑکے کی موت واقع ہو گئی ہے اور وہ چھت سے نیچے گر گیا ہے اس واقعہ کی خبر لگتے ہی اہل خانہ کے ساتھ ساتھ پولیس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچی اور پولیس کی طرف سے چھان بین شروع کی اس کے بعد اس نوجوان کی لاش کو جی ایم سی راجوری لایا گیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا نوجوان کے ماما اور راجہ مغل نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس نوجوان کی موت کی مکمل طریقے سے جانچ ہونی چاہیے انہوں نے کہا اہل خانہ کو یہ لگتا ہے کہ اس نوجوان کا قتل ہوا ہے اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ پولیس اس کی اچھے سے جانچ کرے اور اس موت کے پیچھے جو بھی وجہ ہے اس کو سامنے لایا جائے اور اہل خانہ کو انصاف دیا جائے۔