22ویں یوم شہادت پرشہید ڈپٹی کمانڈنٹ شمشیر سنگھ کوخراج عقیدت پیش

0
0

قوم سے محبت اور وطن کی حفاظت کے لیے جان قربان کرنے کا جذبہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:مقررین
لازوال ڈیسک
اکھنور؍؍ڈپٹی کمانڈنٹ بی ایس ایف شہید شمشیر سنگھ کو 22 ویں یوم شہادت پر شاندارخراجِ عقیدت پیش کیاگیا۔جی ایچ ایس ایس جوڑیاں میںسورج سنگھ بھاؤ وائس چیئرمین ڈی ڈی سی خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کرشنا دیوی شہید شمشیر سنگھ اور رومیش سنگھ سلاتھیا پرنسپل جی ایچ ایس ایس جوڑیاں نے مہمان خصوصی کا خیرمقدم کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سورج سنگھ بھاؤ نے شہید شمشیر سنگھ کی بہادری اور حوصلے کی تعریف کی جنہوں نے 9 دسمبر 2001 کو جنوبی کشمیر کے کولگام علاقے میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید شمشیر سنگھ 22 سال قبل اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے لیکن ان کی قوم سے محبت اور وطن کی حفاظت کے لیے جان قربان کرنے کا جذبہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سورج سنگھ راٹھور جوائنٹ سکریٹری جے کے بی او ایس ای نے حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔ جے کے یو ٹی نے جی ایچ ایس ایس جوڑیاں کا نام بدل کر شہید شمشیر سنگھ ڈپٹی کمانڈنٹ جی ایچ ایس ایس جوڑیاں رکھا۔ سباش چندر شرما PO MC جوڑیاں، ستیش کمار شاستری کمانڈنگ آفیسر 46 بٹالین بی ایس ایف اکھنور نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمانڈنٹ 46 بی این بی ایس ایف نے شہید کو گارڈ آف آنر دیا۔پی آر آئی کے اراکین، مقامی لوگوں، مختلف محکموں کے افسران اور اہلکاروں، اساتذہ اور طلباء کی ایک بڑی تعداد نے دل کی گہرائیوں سے پشپانجلی پیش کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا