نوشتۂ دیوارپڑھ لیاجائے

0
0

یکم نومبر سے امن ، خوشحالی کا نیا دورشروع ہوگا:رمن سوری
لازوال یسک

جموں؍؍جنتا پارٹی (بی جے پی) ریاستی ایگزیکٹیوممبررمن سوری آج کہا کہ یکم نومبر سے جموں وکشمیر میں امن، خوشحالی اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یونین ٹیریٹری میں احتساب ، شفافیت ، عام عوام کو بااختیار بنانے ، منصفانہ بھرتیاں اور ہرجگہ انصاف ہوگا۔یہاں جاری اپنے بیان میں رمن سوری نے کہا کہ بورڈز کے ضم ہونے کے علاوہ تقریبا ًسات کمیشنوں ، ایوان بالا اور کچھ دیگر محکموں کو سمیٹنا غیر ضروری اخراجات ختم کردے گا۔ کشمیر میں ٹرک ڈرائیوروں کی ہلاکت اور اس طرح کے دیگر واقعات کی مذمت کرتے ہوئے رمن سوری نے کہا کہ اس طرح کے مایوسی اور بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث افراد کو دیوار پر لکھی ہوئی تحریر کو ضرور پڑھنا چاہئے۔ اب کچھ بھی الٹ جانے والا نہیں ہے اور جموں و کشمیر پہلے ہی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوگ ان پیشرفت کی وسیع جہتوں کو سمجھیں گے اور آنے والے دنوں میں ایک مضبوط قوم کی تعمیر میں سرگرم شراکت دار بنیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا