ایم آئی ایس کے ذریعے میوہ حاصل کرنے کے عمل میں سرعت لانے پر چیف سیکرٹری کا زور

0
0

لازوال ڈیسک
سر ی نگر؍؍چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی ہے کہ مارکیٹ اِنٹرونشن سکیم ( ایم آئی ایس) کے ذریعے حاصل کئے جانے والے میوہ کے عمل میں سرعت لائی جانی چاہیئے تاکہ اِسے دیگر ریاستوں کو بھیجا جاسکے۔چیف سیکرٹری مرکزی ٹیم کے ممبران سے بات کر رہے تھے جس کی سربراہی زراعت کے سپیشل سیکرٹری کر رہے تھے۔میٹنگ میں ایم آئی ڈی ایچ کے جوائنٹ سیکرٹری ، ایف اے ایف ای ڈی کے منیجنگ ڈائریکٹر ، کمشنر ہارٹی کلچر ، سیکرٹری زراعت ، ناظم زراعت کشمیر، ناظم باغبانی کشمیر ، دائریکٹر سری کلچر اور دیگر افسران موجود تھے۔چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں زراعت اور باغبانی اور جدید خطوط پر ترقی دینے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے کہا کہ باسمتی اور چاول کے اقسام کو فروغ دیا جانا چاہیئے تاکہ جموں کے زرعی شعبے کو بھی ترقی سے ہمکنار کرایا جاسکے ۔ اُنہوں نے سبزیوں کی کاشت کو بھی فروغ دینے پر زور دیا۔مرکزی ٹیم سیب کی اعلیٰ قسم ( ہائی ڈینسٹی ) کی کاشت کے بارے میں بتایا گیا ، جس کے بارے میں توقع ہے کہ یہ قسم اگلے 20برسوں تک ایک لاکھ ہیکٹر اراضی پر اُگائی جائے گی۔میٹنگ کے دوران 60 کولڈ سٹورز، جس میں ہر سٹور کی گنجائش 500 میٹرک ٹن ہوگی، کے قیام کے بارے میں بھی مرکزی ٹیم کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔مرکزی ٹیم کو بتایا گیا کہ باغبانی جموں وکشمیر کی مرکزی صنعت ہے اور ہر سال 18.20لاکھ میٹرک ٹن سیب دوسری ریاستوں کو برآمد کئے جاتے ہیں۔نئی قسم کی ریفر یجریٹر گاڑیاں خریدنے پر بھی سیر حاصل بحث ہوگی جبکہ کشمیر وادی میں ہارٹی کلچر نرسری کے قیام پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا