منڈی لورن کے بہت سے کسانوں کو اس سکیم سے محروم رکھا گیا ہے
ممتاز تانترے
لورن ؍؍کسانوں کو دی جارہی نقد امداد کئی علاقہ جات میں متعلقہ کسانوں کو نہیں مل پارہی ہے جس سے مرکز سرکار کی سکیموں کو لاگو نہ کرنے کے معاملہ پر طرح طرح کی بیان بازی شروع ہو گئی ہے۔لوک سبھاچناو سے کچھ ماہ پہلے مرکز کی طرف سے کئی سکیموں کا اعلان کیا گیا تھا جن میں کسانوں کو سالانہ 6 ہزار روپے کی نقدی امداد کی بات شامل تھی بعض کسانوں کو پہلی اور دوسری قسط مل چکی ہے لیکن سرحدی ضلع پونچھ سے دور دراز علاقہ لورن کے مقامی لوگوں نے یا الزام لگایا ہے وہ بار بار پٹواری کے دفتر کے چکر کر کے اب تنگ آچکے ہیں مگر انکی کوئی نہیں سنتا ابھی تک انکو اس سکیم میں سے پہلی قسط بی نہیں ملی اور پھر بعض ایسے عناصر کو یا امداد فراہم کردی گئی ہے۔مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ اور گورنر کے متعلقہ مشیر سے اپیل کی ہے کے سبھی کسانوں کو امداد کا حصہ فرام کرویا جاے۔