قلم آباد جے کے بینک کی شاخ میں توسیع ناگزیر

0
0

مقامی آبادی کا سرکار اور بینک انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل
کے این ایس

قلم آباد؍؍قلم آباد مائور کے مقامی لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں قائم جموں و کشمیر بینک کی شاخ کو مزید جگہ فراہم کرکے وسعت دی جائے ۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ بینک کے اندر خواتین اور بزرگ شہریوں کیلئے علیحدہ علیحدہ کونٹرس مہیا رکھے جائیں ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سرحدی قصبہ قلم آباد مائور لنگیٹ کے لوگوں نے سرکار اور جموں و کشمیر بینک کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں قائم جموں و کشمیر بینک کی شاخ کو مزید جگہ فراہم کرکے وسعت دی جائے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے کی وسیع آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے بینک کا ہجم بہت ہی کم ہے جس کے نتیجے میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ بینک عملے کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ لوگوں نے بتایا کہ علاقہ میں بینک کی شاخ قائم ہونے سے قبل آبادی کو ہندوارہ اور کپوارہ جاکر بجلی بلیں اور دیگر دستاویزات جمع کروانی پڑتی تھی تاہم قلم آباد مائور میں بینک قائم ہونے کے بعد لوگوں کو بڑی حد تک راحت مل گئی ۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ بینک کا ہجم کم ہونے کے نتیجے میں لوگوں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں بینک عملہ بھی کچھ کرنے سے قاصر ہے ۔ انہوں نے سرکار اور بینک کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ علاقے کی وسیع آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے بینک کے ہجم کو بڑھا جائے ۔ لوگوں کا مزید مطالبہ ہے کہ بینک کے اندر خواتین اور بزرگ شہریوں کیلئے علیحدہ علیحدہ کونٹرس مہیا رکھے جائیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا