ڈی سی گاندربل نے ترقیاتی پروجیکٹوں اور سرما کے انتظامات کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
گاندربل؍؍ڈی سی گاندربل حشمت علی خان نے آج یہاں ایک میٹنگ کے دوران ضلع میں عملائے جارہے متعدد ترقیاتی پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں پی ایچ ای ، پی ڈی ڈی ،ایس ڈی اے اور مختلف محکموں کے افسران اور انجینئروں نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر ڈی سی کو مختلف سکیموں کے پیش رفت کے بارے میں تفصیلات دی گئیں۔انہوں نے فلیگ شپ پروگراموں اور سکیموں کی حصولیابیوں کے بارے میں بھی جانکار ی حاصل کی۔انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ پروجیکٹوں کی عمل آوری میں سرعت لائیں تاکہ انہیں معیاد بند مدت کے اندر مکمل کیا جاسکے۔اسی میٹنگ میں ترقیاتی کمشنر نے موسم سرما کے لئے کئے جارہے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔اس موقعہ پر پانی کی نکاسی، برف ہٹانے اور بجلی شعبے سے جڑے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ مشترکہ کنٹرول روموں کو متحرک کریں تاکہ ایام سرما کے دوران لوگوں کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈی سی نے افسروں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے ہیڈ کوارٹروں پر دستیاب رہیں تاکہ لوگوں کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جاسکے او رانہیں ہر طرح کی بنیادی سہولیات دستیاب ہوسکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا