لازوال ڈیسک
پلوامہ؍؍ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر کی صدار ت میں آج کاہچرائی اراضی معاوضے سے متعلق ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں اے ڈی سی پلوامہ اور اے ڈی اونتی پورہ کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجو دتھے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ کاہچرائی اراضی معاوضے کے تحت 51کروڑ روپے میں سے 11کرو ڑ روپے صرف کئے جاچکے ہیں اور باقی ماندہ معاملات تکمیل کے حتمی مرحلے میں ہیں۔ڈی سی نے افسروں پر زور دیا کہ وہ پنچایتی راج ایکٹ 1989 پر من و عن عمل کریں۔ انہوں نے شرکأ پر زور دیا کہ وہ معاوضے کو منصفانہ طور پر استعمال میں لائیں تاکہ دیہی سیکٹر میں دیرپا اثاثوں کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔