پاکستان سکھ عقیدت مندوں کے لئے الگ سے ویزا جاری کرے گا

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍گرو نانک دیو کے 550ویں پرکاش اتسو کے پیش نظر یہاں واقع پاکستان ہائی کمیشن ہندستانی سکھ عقیدت مندوں کے لئے الگ سے ویزا جاری کرے گا۔ہائی کمیشن کی آ ج یہاں جاری ریلیز میں کہا گیا کہ وہ دو طرفہ معاہدوں کے تحت 3000کی مقررہ حد سے زیادہ ویزا جاری کرے گا اور یہ 5سے 14نومبر تک کی مدت کے لئے جاری کئے جائیں گے ۔پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی نے پاکستان حکومت کے تعاون سے ننکانہ صاحب اور کرتارپور صاحب جانے والے سکھ عقیدت مندوں کے لئے ایک ہفتہ کا خصوصی پروگرام تیار کیا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا