رشتہ دار کی لاش ایمبولنس میں لے جانے کے دوران سڑک حادثہ۔د وبہیں ہلاک

0
0

حیدرآباد؍؍قریبی رشتہ دار کی لاش کو ایمبولنس میں لے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں ایمبولنس میں سوار دو بہنیں ہلاک ہوگئیں۔یہ حادثہ تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے راجیو راہداری کے قریب ہفتہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب ایمبولنس گاڑی نے ڈی سی ایم وین کو ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں مرنے والی دو بہنوں کی شناخت 35سالہ کے سنیتا اور 41سالہ ایم رانی کے طورپر کی گئی ہے ۔حیدرآباد کے اسپتال سے یہ لاش سدی پیٹ لے جائی جارہی تھی۔پرائیویٹ ایمبولنس نے پیچھے سے ڈی سی ایم وین کو ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں دونوں بہنیں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ایمبولنس کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔اس حادثہ سے اس خاندان پر سکتہ طاری ہوگیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا