مختلف سماجی و سیاسی شخصیات نے کیا عوام کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار
تنویر پونچھی
پونچھ؍؍ دیوالی یا دیپاولی کا تہوار پورے ملک کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ میں بھی جوش وخروش سے منانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پونچھ بازار میں بھی خریداروں کی بڑی بڑی قطاریں تحفے تحائف خریدتے ہوئے پائی گئیں جبکہ اس موقع پر بچوں میں بھی خاصا جوش وخروش بھی پایا گیا مختلف سماجی و سیاسی شخصیات نے اس موقع پر عوام کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے ۔ان میں ڈپٹی کمشنر پونچھ راہل یادو، ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ ملک زادہ ،شیراز الحق ملک ،ایکس ای این پی ڈی ڈی مقبول نائک ،اے ایس پی عادل حمید ،و ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈکوارٹر پونچھ اعجاز بھٹ، وارڈن گوجر بکروال ہوسٹل محمد فرید بجران، وارڈن پہاڑی ہوسٹل انسپکٹر فوڈ سیفٹی ،جاوید احمد ،سینئر کانگریس لیڈر و معروف سماجی رہنما ریاض بشیر ناز ،سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر و سابق ایم ایل اے اعجاز جان، اے ڈی فوڈ سپلائیز رنجیت سنگھ ،تحصیلدار حویلی نریش کمار ،اے سی آر بشیر احمد لون کے علاوہ کئی سماجی تنظیموں کے سربراہان بھی شامل ہیں جنہوں نے عوام کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی اور دعا کی ہے کہ دیوالی کا یہ تہوار عوام کے دلوں میں پیار و محبت کی ایک نئی صبح لے کر آئے۔