سرنکوٹ کے حضوری مسجد و دار العلوم رضویہ میں عرس اعلیٰ حضرت کی تقریبات

0
0

پورا ہندوستان اعلی حضرت کے علمی فیضان سے فیضیاب علماء
اعجازالحق بخاری
پونچھ ؍؍ پونچھ کے سرنکوٹ میں الگ الگ مقامات پر عرس اعلیٰ حضرت بریلوی کا انعقاد عمل میں آیا موصولہ اطلاعات کے مطابق جامع مسجد حضوری میں عرس اعلیٰ حضرت کی تقریب منعقد ہوئی جسکی صدارت مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی نے کی جبکہ مہمان اعزازی کے طور پر مولانا مفتی اسلم رضا مصباحی نے شرکت کی اس موقعہ مسجد کے خطیب نوجوان عالم دین مولانا ولایت حسین مصباحی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور کہا کہ ہندوستان میں صوفی روایت نے ہمیشہ ملک کو صحیح سمت دی ہے اس لئے اس وقت ہندوستان میں صوفیانہ نظام کو تقویت دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا صوفیانہ طور طریقہ ہی ایک نئی راہ ہے صوفیوں کی تاریخی حثیت کو بحال کرنے کے لئے صوفی لٹریچر کے مطالعے کی ضرورت ہے ۔ اس موقعہ پر مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی مرکزی خطیب پونچھ نے بھی اس محفل سے خصوصی خطاب کیا بعدازاں مرکزی ادارہ دارالعلوم رضویہ سلطانیہ جامع مسجد سرنکوٹ سُرنکوٹ ادارے کے طلبہ و اساتذہ عوام کی موجودگی عرس اعلٰی حضرت کی تقریب منعقد ہوئی جسکی صدارت مفتی محمد اسلم رضا مصباحی نے کی جس میں خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی نے کہا سب سے پہلے اس موقعہ پر مولانا مفتی ابراہیم مصباحی ریسرچ اسکالر بابا غلام شاہ بادشاہ ینورسٹی کو امام بوصیری صاحب بردہ اور اعلٰی حضرت امام احمد رضا بریلوی پر پی ایچ ڈی کرنے کی مباکباد دیتا ہوں اور اس کار کے لئے پوری جماعت کی جانب سے انکا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے کہا بڑے بڑے مفتیان اکرام اعلیٰ حضرت کی درسگاہ سے روحانی فائدہ حاصل کررہے ہیں ۔ اعلی حضرت کو کئی علوم پر مہارت تھی اعلیٰ حضرت نے قوم میں کئی علوم متعارف کروائے یہی وجہ ہے اعلٰی حضرت کے سالانہ عرس میں لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید رسالت کا امنڈتا سیلاب ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہاطلباء مدارس اسلامیہ کو صحیح سمت رہبر ی کے لئے اعلٰی حضرت امام احمد رضا بریلوی کی تصنیف شدہ غیر درسی کتب سے بھی استفادہ کرنے کی ضرورت ہے حضرت کا فتاوٰی رضویہ ہر شخص کے گھر میں ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوںنے کہابریلی کی سرزمین سے اپنے قلم کے زریعہ پور ی دنیا مین سرخروئی حاصل کی عرب وعجم کے علماء نے اسکی تائید کی اس موقعہ پرمفتی اسلم رضا مصباحی صدر مفتی دار العلوم مجدد الف ثانی بٹھنڈی جموںنے کہا کہ مولانا فاروق حسین مصباحی صدر ادارہ قابل مبارکباد ہیں جنہوں سے اس تقریب کا انعقاد عمل میں لایا انہوںنے کہا طلباء کرام و عوام اہلسنت کو ایک بار دیار اعلیٰ حضرت پر ضرور جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا ہم مرکزی ادارے کی مزید ترقی کے لئے دعا گوہ ہیں اور ادارے سے امید رکھتے ہیں وہ اسطرح کی تقریبا ت مذید جار ی رکھے گا ۔اخرمیں مولانا ولایت حسین مصباحی استاذ اادارہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا