ضلع صارف فورموں کو بھی ختم کیا گیا

0
0

ساز و سامان محکمہ امور صارفین کو سپرد کرنے کی ہدایت
کے این ایس
سرینگر؍؍جموں کشمیر کی 31اکتوبر کو مجوزہ تقسیم سے قبل ہی گورنر انتظامیہ نے31اکتوبر سے ضلع صارف فورموں کو بند کرنے کے احکامات صادر کئے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس )کے مطابق ریاست میں31اکتوبر کو جموں کشمیر تشکیل نو قانون2019کے اطلاق کے ساتھ ہی ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام والے علاقوں میں تبدیل کیا جائے گا۔اس دوران گورنر انتظامیہ نے اس سے قبل ہی ضلع صارف فورموں کو تحلیل کرنے کے احکامات صادر کئے۔ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ جموں کشمیر تشکیل نو قانون کی رئو سے تحفظ صارفین قانون کی منسوخی کو مد نظر رکھتے ہوئے31اکتوبر سے جموں کشمیرضلع صارف فورموں کو بھی ختم کرنے کی منظوری دی جاتی ہے۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ31اکتوبر کو جموں کشمیر اور لداخ کو مرکزی زیر انتظام والے علاقوں میں تبدیل کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔مذکورہ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر ضلع صارف فورمو ں کے صدور اور ممبران کے اختیارات بھی اس روز سے ختم ہونگے،جبکہ30اکتوبر سے ان فورموں کا عملہ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کریں گا۔ اس حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر ضلع صارف فورموں کو فرہم کردہ یا خریدی گئی گاڑیاں،وہ ڈائریکٹر موٹر گراجز کے سپرد کریں گے،جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی طرف سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ان فورموں کے فرنیچر اور الیکٹرانک ساز و سامان کو باضابطہ رسید کے تحت محکمہ امور صارفین کے متعلقہ اسسٹنٹ دائریکٹروں کے سپرد کیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا