لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍پرنسپل سیکرٹری بھیڑ و پشو پالن او رماہی پروری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج یہاں ذکورہ میں ’’ ایمبریوٹرانسفر ٹیکنالوجی ‘‘ ( ای ٹی ٹی )لیبارٹری کا افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر ناظم شیپ ہسبنڈری کشمیر ڈاکٹر عبدالسلام بھی موجو دتھے۔اس موقعہ پر ڈاکٹر سامون نے کہا کہ اس لیبارٹری کی شروعات سے ہر سال قدرتی طور پیدا ہونے والے ایک سے تین میمنوں کے مقابلے میں 50میمنوں کی پیداوار یقینی بنے گی۔ڈاکٹر سامون نے لیبارٹری کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے مطلوبہ فیلڈ میں تربیت یافتہ عملے کو تعینات کرنے کی ہدایت دی۔بعد میں ڈاکٹر سامون نے رنبیر باغ گاندربل میں ’’ فروزن سیمن لیبارٹری‘‘ کا دورہ کر کے وہاں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری کشمیر ڈاکٹر پورنیما متل بھی ان کے ساتھ تھیں۔ڈاکٹر سامون نے لیبارٹر ی کے مختلف شعبوں کا معائینہ کر کے وہاں عملے کے ساتھ مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے بین الاقوامی معیار کے جرمی پلازم کی پیداوار پر زو ردیاتاکہ لائیو سٹاک کی پیداوار اور پیداواریت میں مزید بہتری لائی جاسکے۔اپنے دورے کے آخری مرحلے میں ڈاکٹر سامون نے گائو بل شیپ فارم اور مامر فش فارم کا دورہ کر کے وہاں دستیاب سہولیات اور ان اداروں کی بہتری کے امکانات کا جائزہ لیا۔