لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقدہ ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگ میں نامزد کمیٹی کی سفارشات پر ڈوڈہ اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں عملے کی کمی کو پورا کرنے کی غرض سے فیکلٹی کو پُر کرنے کو منظوری دی گئی ہے۔ریاستی انتظامی کونسل نے جی ایم سی ڈوڈہ میں ڈاکٹر آفتاب احمد خان کی جنرل سرجری شعبے میں لیٹرل انٹری کے ذریعے یک وقتی تعیناتی کو منظوری دی ہے۔آرتھو پیڈکس شعبے میں ڈاکٹر شو کمار کی بحیثیت ایسو سیٹ پروفیسر اور امراض اطفال کے شعبے میں داکٹر نیرج کمار کی بحیثیت ایسو سیٹ پروفیسر کی تعیناتی کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ریاستی انتظامی کونسل نے جی ایم سی ڈوڈہ میں ڈاکٹر زبیر افضل خان کی جنرل سرجری شعبے میں لیٹرل انٹری کے ذریعے سے یک وقتی تعیناتی کو منظوری دی ہے۔امراض اطفال کے شعبے میں ڈاکٹر جاوید اقبال کی بحیثیت ایسو سیٹ پروفیسر اور جنرل سرجری شعبے میں ڈاکٹر ذاکر حسین کی بحیثیت ایسو سیٹ پروفیسرکی تعیناتی کو بھی منظوری دی گئی ہے۔متذکرہ بالا ڈاکٹروں کی تعیناتی میڈیکل کونسل آف انڈیا کے ’’ ہیڈ کائونٹ ٹیسٹ ‘‘ کو پاس کرنے سے مشروط ہوگی اور اگر کوئی ڈاکٹر یہ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہا تو اس کو اپنے اصل محکمہ میں واپس بھیجا جائے گا اور اُس کو ان میڈیکل کالجوں میں تعیناتی پر کوئی دعویٰ نہیں ہوگا۔اس فیصلے سے میڈیکل کونسل آف انڈیا کے رہنما خطوط کے مطابق ان کالجوں میں فیکلٹی کی بھرتی ہوگی اور عملے کی کمی بھی پوری ہوگی۔اس سے ایم سی آئی کا ہیڈ کائونٹ بھی پورا ہوگا تاکہ سال 2020-21 کے دوران ڈوڈہ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میںایم بی بی ایس کو رس کی شروعات کی جاسکے۔