شمیم گنائی نے انتظامیہ کا شکریہ اداکیا

0
0

انتخابات کے انعقاد سے لگتاہیسرکار عوامی مفاد میں سنجیدہ ہے: شمیم گنائی
ریاض ملک

منڈی ؍؍ ریاست بھر کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ میں اچھے طریقے سے بلاک ترقیاتی کونسل کے انتخابات کو منعقد کروانے پر نومنتخب بی ڈی سے چیرمین شمیم احمد گنائی نے انتظامیہ کا شکریہ اداکیا ہے- انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہواہے جب ریاست میں یہ انتخابات منعقد کرواے گئے ہیں – اس سے پہلے ہر ایک یہاں کی عوام کے ساتھ وعدے کرتے رہے مگر کسی نے اج تک عوام کے مفاد میں کام اس نہیج پر نہیں کیا ہے – جس پر کرناچاہیے تھا – گزشتہ قریب ایک سال پنچائیت سرپنچوں اور پنچوں کو منتخب ہوے ہوچکالیکن ابھی تک سرکار کی طرف سے کوئی بھی مرات نہیں دی گئی ہے – جس سے عوام میں سخت تشویش ہے- سرکار نے وعدہ کیاتھاکہ وہ تین پہیہ سسٹم بنائیں گے – لیکن اس انتخاب سے غالب گمان ہے کہ سرکار عوام کے کام کرنے میں سنجیدہ ہے – انہوں نے منڈی بلاک کے تمام سرپنچوں اور پنچوں کا شکریہ اداکیا – جنہوں نے پردہ کے پیچھے رہ کر مجھ پر اور گنائی خاندان پر اعتماد کیا – انہوں نے منڈی کے تمام معززین کا شکریہ اداکرتے ہوے کہا کہ اپنے اقتدار کے دوران عوام کی امنگوں کے مطابق کام کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا