وویدی نے کیمپا سکیم کے تحت ایک روزہ تکنیکی ورکشاپ کا آغاز کیا

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍جنگلات و ماحولیا ت محکمہ کی طرف سے آج یہاں کیمپا کے تحت ایک روزہ تکنیکی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس ورکشاپ کا افتتاح کمشنر سیکرٹری منوج کمار دویدی نے کیا جو اس موقعہ پر مہمان ذی وقار کی حیثیت موجود تھے۔ورکشاپ کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیمپا سکیم کے تحت تمام سرگرمیاں سنجیدگی کے ساتھ عملائی جانی چاہئے تاکہ قیمتی وسائل کو فروغ حاصل ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی سطح پر بہتری اہداف حاصل کرنے کے لئے وقت پر منصوبہ بندی کی جانی چاہیئے اور سکیم کے تمام مدوں کو مؤثر طریقے پر عملایا جانا چاہیئے ۔اُنہوں نے کہا کہ سکیم کی بدولت جموں وکشمیر میں جنگلات کو بڑھاوا دینے میں مدد ملے گی۔ایم کے وویدی نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ یہ دیکھ لیں کہ جنگلاتی اراضی کو ترقیاتی سرگرمیوں کے لئے اس طرح بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لئے جیو میپنگ اور سیٹلائیٹ امیجری جیسے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کا ر لانا جانا چاہیئے۔ پی سی سی ایف موہت گیر ا ، ڈائریکٹر سٹیٹ فارسٹ ریسرچ انسٹی چیوٹ او پی شرما ، چیف وائلڈ لائف وارڈ ن سریش گپتا اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا