کرتارپور معاہدے پر دستخط:پاکستان، عقیدت مندوں سے فیس وصولنے پر بضد

0
0

گلیارے کا خالیستانیوں اور دیگر ہندوستان مخالف طاقتوں کو استعمال نہیں کرنے دے گا
یواین آئی

ڈیرا بابا نانک(گرداس پور)؍؍ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ ڈیرا بابا نانک سے کرتارپور صاحب گرودوارے تک کے گلیارے کو عقیدت مندوں کے لئے کھولنے سے متعلق معاہدے پر آج دستخط کردئے اور کہا کہ وہ پاکستانی حکومت کے ساتھ عقیدت مندوں سے وصولے جانے والے بیس ڈالر کی فیس کو معاف کرنے کی مسلسل اپیل کرتا رہے گا۔جبکہ پاکستان نے عقیدت مندوں کی حفاظت کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس گلیارے کا خالیستانیوں اور دیگر ہندوستان مخالف طاقتوں کو استعمال نہیں کرنے دے گا۔ سکھوں کے پہلے گرو نانک دیو جی کے 550ویں یوم پیدائش (پرکاش پرو)کے موقع پر کرتارپور صاحب گرودوارے تک کا گلیارا ہندوستانی زائرین کے لئے کھولنے کے سلسلے میں طویل عرصے سے معاہدے کا انتظار تھا ،اس پر آج دستخط کردئے ۔ہندوستان کی جانب سے وزارت داخلہ میں جوائنٹ سکریٹری ایس سی داس اور پاکستان کی جانب سے فارن سروس کے افسر محمد فیصل نے یہاں مفاہمت نامے پر دستخط کرکے دستاویزوں کا تبادلہ کیا۔اس کے ساتھ ہی وزارت داخلہ نے مسافروں کے رجسٹریشن کے لئے ایک ویب پورٹل کو بھی آج سے کھول دیا ہے ۔ وزیراعظم نریندرمودی نونومبر کو ہندوستان کی جانب سے تیار کی گئی سہولیات اور مسافر ٹرمینل کا افتتاح کریں گے ،جو تقریباً تیار ہے اور مکمل ہونے کے آخری مرحلے میں ہے ۔ معاہدے پر دستخط کے بعد وزارت داخلہ میں جوائنٹ سکریٹری ایس سی ایل داس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان سے بار بار اپیل کررہا ہے کہ وہ عقیدت مندوں کا خیال رکھتے ہوئے ان سے 20ڈالر کی فیس وصولنے کے اپنے فیصلے کو واپس لے ۔انہوں نے کہا کہ مایوسی کی بات ہے کہ پاکستان نے ابھی تک اس پر کوئی مثبت رخ اختیار نہیں کیا لیکن ہندوستانی حکومت کی سطح پر اور دیگر ذرائع کے ذریعہ پاکستان سے مسلسل اپیل کرتا رہے گا کہ وہ اپنے فیصلے کو واپس لے ۔ہندوستان اس کے لئے کسی بھی وقت معاہدے میں ترمیم کرنے کو بھی تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان حکومت کی سطح پر اور دیگر ذرائع کے ذریعہ پاکستان سے مسلسل اپیل کرتا رہے گا کہ وہ اپنے فیصلے پر پھر سے غور کرے ۔ہندوستان اس کے لئے کسی بھی وقت معاہدے میں ترمیم کرنے کے لئے بھی تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ذریعہ عقیدت مندوں سے فیس وصولنے پر اڑے رہنے کے باوجود ہندوستان نے عقیدت مندوں کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے یہ معاہدہ کیا ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بیس ڈالر کی رقم ہندوستان کی جانب سے ہیں لی جائے گی۔مسافر ٹریول پرمٹ لے کر سرحد پار کرنے کے بعد پاکستان کے افسروں کو فیس اداکریں گے ۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مسافر ٹرمینل پر عقیدت مندوں کو روپے دے کر ڈالر لینے کے لئے منی ایکسچینج کاؤنٹر بھی قائم کئے جائیں گے ۔ مسٹر داس کے ساتھ موجود دیگر افسروں نے بتایا کہ ریاست کے بہت سارے لوگ ڈیرا بابا نانک کے درشن کرنے کے خواہش مند ہیں ۔ان کو پاس پورٹ مہیا کرانے کے لئے وزارت خارجہ زیادہ سے زیادہ پاس پورٹ سروس سینٹر قائم کرے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا