حضرت محبوب العالمؒ کے آستان عالیہ پر شب خوانی

0
0

کوہ ماراں کے علاقے میں رات بھر درودو اذکار کی گونج
کے این ایس
سرینگر؍؍کوہ ماران کے دامن میں واقع حضرت شیخ حمزہ مخدوم صاحب ؒکی 456 ویں عرس پاک کی اختتامی تقریبات انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی اور ا س سلسلے میں سخت ترین ٹھنڈ کے باوجود ہزاروں عقید تمندوں نے حضرت محبوب العالم ؒ کے آستان عالیہ پر رات بھر شب خوانی کی اور درود و ازکار کی محفلیں آراستہ کیں ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق حضرت سلطان العارفین محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومؒ ؒکے عرس مبارک کے سلسلے میں گزشتہ 13دنوں سے ان کے آستان عالیہ پر عقیدتمندوں کا تانتا بندھا رہا اور مرد و زن ،بچے اور بوڑھے درود و ازکار میں محورہے ۔ عرس پاک کے اختتام کے سلسلے میںہزاروں عقیدتمند جس میں خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد شامل تھی آستان عالیہ پر جمع رہے اور رات بھر شب خوانی کی اور درود و ازکار کی محفلیں آراستہ کیں جبکہ نوہٹہ کا علاقہ رات بھر درود و ازکار سے گونجتاا رہا ۔ادھر دن بھر کوہ ماراں کے دامن میں واقع حضرت محبوب العالم کے آستان عالیہ پر عقیدت مندوں کی کافی تعداد نے حاضری دی جبکہ پنچ گانہ نمازوں کے بعد خصوصی دعائیں،ختمات المعظمات،دورود اذکار کی محفلیں بھی منعقد ہوتی رہیں جس میں رقعت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔عرس مبارک کی مناسبت سے کئی سرکردہ علمائے دین نے بھی حضرت شیخ حمزہ مخدومؒ کی سیرت پر روشنی ڈالیتے ہوئے کہا کہ اسلام کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں سلطان العارفین کی خدمات نا قابل فراموش ہے۔ دوران شب کئی علماء اور مقررین نے حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومی ؒ کی تاریخ ساز اسلامی خدمات ، روحانی کمالات اور اُن کی سیرت پاک پر روشنی ڈالی ۔ اپنے خطبے میں علماء نے حضرت محبو ب العالم ؒ کوایک اعلیٰ پایہ کا ولی کامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ ؒ طریقت ، شریعت ، معارفت اور روحانیت کے امام تھے ۔آستان عالیہ میں موجود عقیدتمندوں کی فلک شگاف آہ وزاری اور بارگاہِ خدا وندی میں انکساری سے روح پرور ماحول قائم ہوگیا اور عقیدت مند روتے بلکتے سر بسجود ہوکر خدا کی بارگاہ میں اپنے اور پوری ملت کیساتھ ساتھ ریاست کیلئے امن و آشتی اور ترقی کی دعائیں مانگتے رہے ۔عرس پاک کے سلسلے میں ایسی ہی تقاریب تجر شریف سوپور جہاں پر حضرت محبوب العالم ؒ کی جائے پیدائش ہے کے علاوہ اہم شریف بانڈی پورہ ، کپرن ، مکہامہ بانڈی پورہ ، لتر پلوامہ ، جامع پانپور ، زیارت سید میر یعقوب صاحب سونہ وار ، کھاگ بیروہ ، لارن کوکرناگ ، تولہ مولہ گاندربل اور دیگر مقامات پر بھی منعقد ہوئے جہاں پر علمائے کرام نے حضرت شیخ حمزہ ؒ کی سیرت پاک پر روشنی ڈالی ۔اس دوران انتظامیہ نے زائرین کیلئے معقول انتظامات بھی کئے تھے جبکہ کئی جگہوں پر طبی کیمپوں کا انعقاد بھی عمل میں لایا گیا تھا جبکہ کئی جگہوں پر رضاکاروں کی طرف سے منعقدہ کیمپوں میں گرم مشروبات عقیدت مندوں میں تقسیم کئے جا رہے تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا