لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقدہ ایس اے سی کی میٹنگ کے دوران سرکاری ملازمین اور پنشنروں کے حق میں یکم جولائی 2019ء سے پانچ فیصد اضافہ مہنگائی بھتے کی ادائیگی کو منظوری دی ہے۔اس فیصلے سے 4.5لاکھ سرکاری ملازمین اور 1.6لاکھ پنشنروں کو فائدہ ملے گا۔ڈی اے میں اضافے کے ایئریرس نومبر 2019ء میں نقد ادا کئے جائیں گے۔اس فیصلے سے مالی سال 2019-20سے خزانے پر 725کروڑ روپے کا مالی بوجھ پڑے گا۔