تمبرہ میں قدرتی چشمہ محکمہ سیاحت کا منتظر

0
0

ہزاروں رہگیر یہاں رُکتے ہیں لیکن کوئی رہائشی سہولیات کی عدم موجودگی باعث تشویش
ریاض ملک

منڈی؍؍ منڈی پونچھ روڈ پر تمبرہ کے مقام پر قدرتی چشمہ ہے- جہاں سے ہزراوں رہگیر اور مسافر اپنی پیاس بجھاتے ہیں – لیکن اتناکثیر اور لزیز چشمہ ہوتے ہوے بھی محکمہ سیاحت کی عدم توجہی کا شکار ہے -اس حوالے سے کئی مسافروں سے جب بات کی گئی تو ان کا کہناتھاکہ پونچھ سے منڈی اور منڈی سے پونچھ آنے جانے والے ہزاروں مسافر اس چشمہ سے فیضیاب ہوتے ہیں – لیکن نہ ہی یہاں پانی کو ٹھیک ڈھنگ سے بنایاگیاہے اور نہ ہی اس کے آس پاس کوئی ٹھیرنے کے لئے جگہ میسر ہے – کئی سال قبل بنایاگیا ایک معمولی پارک بنائی گئی تھی جس پر بنایاگیا شڈ بھی گرکرتباہ ہوچکاہے- اس حوالے سے ایک رہگیر ممتاز احمد نجار نے بات کرتے ہوے کہا کہ تمبرہ کے مقام پر یہ پانی اللہ کی طرف سے لوگوں کو عظیم نعمت عطاکی گئی ہے – لیکن جہاں سے ہزاروں لوگوں کو اپنی پیاس بھجانے کا موقع نصیب ہوتاہے – یہاں سے سامنے بہت ہی خوبصورت علاقع جو دیکھنے اپنی مثال آپ ہے -گرمیوں میں یہاں ہزاروں لوگ بڈھاامرناتھ مندر منڈی میں درشن کرنے آتے ہیں اس کے علاوہ یہاں کئی اولیائ اللہ کی زیارت ہیں جہاں پر ساراسال اس راستہ لوگوں کا تانتاباندھارہتاہے- اگر اس پانی کے مقام پر اچھی طرح سے پانی کے لئے جگہ یا خوبصورت میں جگہ بنائی جاے گی تو یہ مقام سیاحت کے لئے موضوع ہے – جہاں پر اچھے طریقہ سے محکمہ سیاحت یہاں یاتریوں اور عام رہگیروں اور مسافروں کے لئے خوبصورت شڈ تعمیر کرے تاکہ انے جانے والے لوگ یہاں کچھ دیر بیٹھ کر یہاں کی خوبصورتی کا نظارہ کرسکیں – انہوں نے کہا کہ یہاں سے پانی بھر کر لوگ پونچھ راجوری جموں تک لے جاتے ہیں – اس قدر لزیز پانی ہے – انہوں نے مرکزی حکومت ریاستی حکومت اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تمبرہ کے مقام پر اس چشمہ کو اچھی طرح بنایاجاے اور اس کے ساتھ بہترین شکل میں مضبوط شڈ تعمیر کئے جائیں جو وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا