21جون تا28جون ایس ایس ایل سی کے سپلےمنٹری امتحان امتحانات کو نقل نویسی سے پاک و شفاف طریقے سے منعقدکرنے کےلئے ڈپٹی کمشنر بیدر مسٹر اینرود شراون کی محکمہ تعلےمات عامہ کے عہدیداروں کو ہدایت

0
0


ےو اےن اےن

بیدر//محمد امین نواز)21جون تا28جون ایس ایس ایل سی کے سپلےمنٹری امتحان بیدر ضلع منعقد ہونے جارہے ہےں ۔امتحانات کو نقل نویسی سے پاک و شفاف طریقے سے منعقدکرنے کےلئے ڈپٹی کمشنر بیدر مسٹر اینرود شراون نے ڈپٹی کمشنر دفتر کے اجلاس ہال مےں متعلقہ عہدیداران کا اجلاس طلب کرکے ہدایت دی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امتحانی مراکز مےں بنیادی سہولیات جےسے طلباءکو امتحان مرکز مےں بیٹھنے کا بہتر انتظام اور پےنے کے پانی کے علاوہ دیگر سہولیات کا انتظام بہتر انداز مےں کےا جائے ۔انھو ںنے کہا کہ امتحانی مراکز مےں بیت الخلاء‘برقی سپلائی کا نظم ہونا ضروری ہے ۔امتحانی مراکزمےں امتحان دے رہے طلباءکے داخل ہونے کی اجازتی رہے گی ‘ اس کے علاوہ دیگر غیر متعلقہ فرد کو امتحانی مرکز مےں داخلہ ممنوع ہوگا۔سوالی پرچوں کو پولےس کی نگرانی مےں امتحانی مراکز تک پہنچایا جائے گا۔امتحانی سوالی پرچوں کے افشاءنہ ہو اس کےلئے کڑی نظر رکھی جائے۔سوالی پرچہ دےنے وقت پراور جوابی پرچہ وقت پر لےنے سے پہلے شفافیت کے ساتھ احتیاط کرنا ضروری ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلےماتِ عامہ ضلع بیدر نے کہا کہ ضلع مےںجملہ8,720طلباءامتحان دیں گے۔تعلقہ اوراد مےں938‘بسواکلیان مےں 2,598‘بھالکی مےں1,031‘بیدر مےں 2,415‘اور ہمناآباد مےں 1,738طلباءامتحان تحریر کریںگے۔مذکورہ امتحانات کےلئے بیدر ضلع مےں جملہ40امتحانی مراکز بنائے گئے ہےں ۔21سرکاری ‘15امدادی اور4غیر امدادی اسکول امتحانی مرکز ہےں جن مےں 23کلسٹرشامل ہےں‘17غیرکلسٹر‘6پرائیویٹ کےانڈےڈیٹس(خانگی طلبائ) کے سنٹر‘اور 6 امتحانی مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔امتحانات کو نقل نویسی سے پاک اور شفاف طریقے سے منعقد کرنے کےلئے ضلع سطح پر 5ٹےموں کو تشکےل دیا گیا ہے۔تعلقہ سطح پر5-6ٹےموں کے تعینات کےا گیا ہے۔گورنمنٹ ہائی اسکول کے میر معلمین کے ساتھ ساتھ دیگر محکمہ جات کے عہدیداروں کو امتحان آبزرویرس کو طورپر تعینات کےا جائے گا۔سنئیر اساتذہ کرام کو اسکواڈز کے طورپر مقررکےا گیا ہے۔انھو ںنے بتایا کہ تمام امتحانی مراکز پر سی سی ٹی وی کےمرے نصب کئے گئے ہےں ۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی بیدر مسٹرہری بابو ‘ڈسٹرکٹ ٹریژری آفیسر مسٹر اشوک وڈگوڑا‘متعلقہ بلاک ایجوکیشن آفیسرس اوردیگر تعلےمی افسران موجوتھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا