ترقی کے لئے تبدیلی کو پہچانیں اور اپنائیں : کمل ناتھ

0
0

بھوپال، 23 اکتوبر ( یواین آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا ہے کہ آج سب سے بڑی ضرورت ہے کہ ہم ملک و دنیا اور اپنے گردونواح میں ہو رہی تبدیلیوں کو پہچانیں اور اسے اپنائیں تب ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں۔مسٹر کمل ناتھ گزشتہ رات منٹو حال میں كنفیڈریشن آف ایم پی فار انڈسٹریز سروس اینڈ ٹریڈ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار، تجارت اور چھوٹی صنعتوں سے منسلک مسائل کے حل اور تجاویز کے لئے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔ یہ کمیٹی وقتا فوقتا تاجروں کے نمائندوں سے بات چیت کر کے مسائل کو حل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے کاروبار ،تجارت اور چھوٹی صنعتوں کی مدھیہ پردیش کی ترقی، معیشت کو مضبوط بنانے اور اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے میں اہم تعاون ہے ۔ ان کے بغیر ہم صوبہ کی مجموعی ترقی کا تصور بھی نہیں کر سکتے ۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کو ہم کس طرح پہچانیں اور کس طرح اپنائیں ، یہ ہمارے سامنے آج سب سے بڑا چیلنج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج سے بیس سال قبل جو بڑی بڑی کمپنیاں تھیں، وہ اب نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے تبدیلی کی لہر کو نہیں پہچانا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا