جے ایم سی اورآوارہ کُتے:خوب جمتی ہے!

0
0

جموں میونسپل کارپوریشن جموں شہرکوماڈل شہربنانے کے دعوے ضرور کرتی ہے ، شہرکے نکاسی نظام کو بہتربنانے کیلئے تصویری نمائش خوب ہوتی ہے،خاص طورپرمرکزمیں برسراقتدارجماعت بھاجپا سے تعلق رکھنے والے کارپوریٹر فوٹونمائش میں پیش پیش رہتے ہیں، لیکن جہاں بھی جاتے ہیں جاری ترقیاتی کاموں کامعائنہ کرتے پھرتے ہیں، کوئی نیاکام شروع کرنے یاپھر کسی کام کاافتتاح کرنے کی منزل تک نہیں پہنچ پاتے ہیں،جموں میونسپل کارپوریشن میں بھاجپاکی حکمرانی ہے،بھاجپابھاری اکثریت کیساتھ کارپوریشن کے چنائومیں کامیاب ہوئی اورجموں شہرنے بھاجپاپر بھرپوراعتمادظاہرکیا، لیکن آج شہرمیں ذرہ سی بارش ہوتے ہی سڑکیں سیلاب ہوجاتی ہیں، مدعے پرآتے ہوئے یہاں ہم آج کواہم اوراہلیان جموں کیلئے پریشان کن معاملہ اُبھارنے جارہے ہیں وہ آوارہ کُتوں کی ہڑبونگ ہے، جموں شہرآوارہ کُتوں کی آماجگاہ بنتاجارہاہے، کسی بھی گلی کوچے ، چوراہے میں جائیں وہاں آوارہ کُتوں کی پوری کی پوری فُٹ بال ٹیم نظرآتی ہے، کہیں سے بچوں، بزرگوں کامحفوظ نکل پاناممکن نہیں،شہرمیں شام پڑتے ہی دِن بھر کے شریف مرے ہوئے یہ کُتے خونخوارشہروں کاروپ دھارلیتے ہیں، رات میں کوئی بھی پیدل چلنے والاان آوارہ کُتوں سے خوف کھاتاہے، اور خاص طورپرگلیوں سے گذرممکن نہیں ہوتا، اپنے کام کاج ملازمت سے دیرسے گھرآنے والوں کامحفوظ گھر پہنچناغیریقینی صورتحال سے دوچاررہتاہے،آوارہ کُتوں کے سنگین مسئلے پرجموں میونسپل کارپوریشن برسوں سے قابو پانے کے دعوے اورجتن کررہی ہے لیکن آوارہ کُتوں کی بڑھتی آبادی کی رفتار کے سامنے جموں میونسپل کارپوریشن کی رفتار کچھوے جیسی ہے۔اُمیدکی جانی چاہئے کہ ہمارے جے ایم سی کے کارپوریٹرحضرات آوارہ کُتوں سے ہمدردی کے بجائے اہلیان جموں کیساتھ ہمدردی جتاتے ہوئے آوارہ کُتوں پہ لگام کسنا ہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا