ڈی سی نے ڈی سی آفس سانبہ میں لگائے گئے جیوٹ ، کپڑے اور بانس مصنوعات کے اسٹالوں کا افتتاح کیا
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍ڈپٹی کمشنر روہت کھجوریہ نے آج ڈی سی آفس کمپلیکس نندینی پہاڑیوں میں جیوٹ اور کپڑے سے بنے کیری بیگ ، غیر مصنوعی بانس مصنوعات ، شیشے کی پانی کی بوتلیں اور مٹی کے برتنوں کا ایک اسٹال کا افتتاح کیا۔کمپلیکس میں اس سہولت کی تشکیل ضلع کو پلاسٹک کے کوڑے سے پاک بنانے اور پلاسٹک کے متبادل کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔ڈی ڈی سی نے ضلعی افسران کو مربوط انداز میں کام کرنے کی تلقین کی اور پلاسٹک کی اشیا کی لعنت سے نمٹنے کے لئے اپنی پوری کوششیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی آفس آنے والی مقامی آبادی کو بھی محکمہ ہینڈکرافٹ اور ہینڈلوم کوآپریٹو سوسائٹیوں کے ایما پر لگائے گئے اسٹال سے فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دستکاری کے تربیتی مراکز کے ٹرینیوں کی تیار کردہ مصنوعات یہاں نمائش کے لئے موجود ہیں جنہیں پلاسٹک کے تھیلے کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر ، اروند کوتوال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وکاس گپتا ، چیف پلاننگ آفیسر سکھلن کور ، اسسٹنٹ کمشنر ڈویلپمنٹ سدھارت ڈھھیان جنرل منیجر ڈی آئی سی سنسار چند ، اے ڈی ہنڈی کرافٹ سونم ورما کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔