التوا میں پڑے ایس آر او 43 معاملات کے نمٹارے میں تیزی لانے پر فاروق خان کا زور

0
0

لازوال ڈیسک
سر ی نگر؍؍گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے آر ڈی ڈی محکمہ اور کلچر و تکنیکی تعلیم محکمے کو ہدایت دی ہے کہ وہ التوا میں پڑے ایس آر او 43 کے تمام معاملات کو نمٹانے کے عمل میں تیزی لائیں ۔ مشیر نے یہ ہدایات آج متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسروں کی اعلیحدہ اعلیحدہ میٹنگوں کے دوران دیں ۔ سی ٹی ای ڈی میٹنگ میں سیکرٹری ثقافت زبیر احمد ، ڈائریکٹر جنرل لائبریریز اینڈ آرکائیوز جی اے صوفی ، ڈائریکٹر آرکائیوز منیر الاسلام اور کئی دیگر اعلیٰ افسروں نے شرکت کی ۔ آر ڈی ڈی میٹنگ میں سیکرٹری آر ڈی ڈی یتل نبدا ، ڈائریکتر آر ڈی ڈی جموں ، ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کشمیر اور کئی دیگر افسروں نے شرکت کی ۔ ان میٹنگوں کے دوران متعلقہ محکموں کے افسروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ ذاتی طور پر التوا میں پڑے ایس آر او  43  کے کیسوں میں تیزی لائیں تا کہ فوت ہوئے ملازمین کے لواحقین کو فائدہ مل سکے ۔ دونوں محکموں کے سینئر افسروں نے التوا میں پڑے ایس آر او 43 سے متعلق تفصیلی رپورٹیں پیش کیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا