اصغر سامون نے مویشی پالن پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
سر ی نگر؍؍ پرنسپل سیکرٹری بھیڑ پالن و ماہی پروری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج یہاں ایک میٹنگ کے دوران پشو پالن شعبے میں عملائے جارہے بڑے پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائز ہ لیا۔میٹنگ میں ڈی سی بڈگام طارق حسین گنائی ، ڈی سی کولگام شوکت احمد بٹ، ایڈیشنل کمشنر کشمیر تصدق حسین ، اے ڈی سی بانڈی پورہ ظہور احمد میر ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری ڈاکٹر پورنیما متل، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری کشمیر ڈاکٹر عبد السلام میر اور مختلف محکموں کے کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں ڈاکٹر طاہر بیگ او رکئی دیگر افسروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میں میٹنگ میں شرکت کی۔ڈاکٹر سامون نے لوگوں کے اقتصادی منظر نامے میں مویشی پالن کے شعبے کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سیکٹر کی طرف بھرپور توجہ دینے سے روزگار کے کافی وسائل پیدا کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سیکٹر میں ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کی جلد از جلد تکمیل کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے مختلف علاقوں میں پولی کلنک قائم کئے جانے چاہئیں۔اُنہوں نے بڈگامیں 100کنال اراضی منتقل کرنے سے متعلق تفاصیل طلب کیں۔ اس اراضی پر 16کروڑ روپے کی لاگت سے بطخ فارم تعمیر کیا جارہا ہے۔انہوں نے173کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی وول پارک کے لئے 100 کنال اراضی کی تفویض کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں اور دیگر اَفسرو ں کو ہدایت دی کہ وہ ان مستحقین کی فہرست جلد از جلد تیار کریں جنہیں مختلف سکیموں کے دائرے میں لایا گیا ہے۔ڈاکٹر سامون نے حاج اور کولگام میں 579اور 400کنال سرکاری اراضی کی تفویض کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی جہاں 312کروڑ روپے کی لاگت سے بڑے ڈیری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ قائم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کوکر ناگ میں 303 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہو رہے جدید طرز کے ایک فشریز پروجیکٹ تعمیر کے لئے حصولِ اراضی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا