چیف سیکرٹری نے جے کے آئی کے مختلف یونٹوں کے کام کاج کا جائز ہ لیا لازوال ڈیسک

0
0

سر ی نگر؍؍ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے سولنہ راج باغ ، نوشہرہ اور پانپور کا دورہ کر کے وہاں جے کے آئی لمٹیڈ کے سلک ، وول اور جونیئری یونٹوں کا معائینہ کیا ۔ ان کے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت نوین کمار چودھری ، ڈائریکٹر انڈسٹریز کشمیر اور ایم ڈی جے کے آئی بھی تھے۔چیف سیکرٹری کو سلک فیکٹری راج باغ کی جدید کاری کے بارے میں جانکاری دی گئی اور کہا گیا ہے کہ یہ کام مارچ 2020ء تک مکمل کیا جائے گا۔سولنہ کے دورے کے دوران چیف سیکرٹری نے وول سپنگ پلانٹ اور سلک فلیچرز یونٹوں کا معائینہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ ا ن یونٹوں کے ساتھ ریاست کے چالیس ہزار سے زیادہ ریشم کسان منسلک ہیں۔انہیں بتایا گیا کہ کشمیر اور جموں صوبوں میں قائم کئے گئے فلیچر یونٹوں کے لئے مختلف علاقوں سے غنچۂ ریشم خریدے جاتے ہیں۔بمنہ وول ملز کی جدید کاری کے حوالے سے چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ سولنہ اور نوشہر ہ میں یونٹوں میں جدت لانے سے بھیڑ پالن سے جُڑے کافی تعداد میں لوگوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔بی وی آر سبھرامنیم نے ریاست میں دستیاب خام مال کے لئے بہتر مارکیٹنگ کو یقینی بنانے کے لئے جے کے آئی کی کاوشوں کی ستائش کی۔اُنہوں نے جے کے آئی کو ہدایت دی کہ وہ کشمیر سلک اور اون سے تیار کی گئی اشیاء کی برینڈنگ کریں تاکہ مارکیٹ میں اس کی اچھی خاصی قیمتی حاصل ہو۔بعدمیں چیف سیکرٹری نے جونیئر ی مل پانپور اورپانپور میں آئی ٹی انڈسٹریل ایسٹیٹ قائم کرنے کی خاطر اراضی کا بھی معائینہ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا