ہائیر سکینڈری اسکول دھارگلون میں شہیدی دیوس منا یا گیا

0
0

اس موقعے پرITBPنے شہید محمد منیر کو خراج تحسین پیش کیا
اعجاز کوہلی

مینڈھر// شہیدی دیوس کے موقعے پر ہائیر سکیڈری سکول دھارگلون میں ایک پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں ITBPکی 15بٹالین نے ادھمپور سے آکر شہید محمد منیر کے مجسمے پر پھول چڑھائے ITBPوہائیر سکینڈری سکول کے سٹاف و طلباء نیشہیدی دیوس کے اس موقع پر دھارگلون کے سپوت محمد منیر کو ملک کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے خراج ِ تحسین پیش کیا ۔ بتا دیں کہ محمد منیر ولد باغ حسین1جولائی 1971؁ء میں دھارگلون میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم متعلقہ ادارہ سے مکمل ہوتے ہی انیس19) (سال کی عمر میںITBPمیں سپاہی کے طور پہ بھرتی ہوااور ۔03-09-2003کو ضلع ڈوڈہ تحصیل گندوہ میں ملی ٹینٹوں سے لڑتے ہو ئے دیش کیلئے اپنی جان کی قربانی دی ۔ اُسوقت  پوری ریاست جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی عروج پر تھی ۔اور03-09-2003۔کہ اس روز ITBPکا سامنا ملی ٹینٹوں کے گروپ سے ہو گیا دورانِ جھڑپ اپنے ساتھیوں کو بچاتے ہو ئے یہ جاں باز سپوت اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دیش کیلئے مر مٹا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا