جیسلمیر؍؍مغربی راجستھان میں ریگستان کے دھوروں میں پاکستانی سرحد سے متصل جیسلمیر کے کئی علاقوں میں فوج کی جنوبی کمان کی سدرشن چکر کور اور فضائیہ کی مشترکہ جنگی مشق جاری ہے ۔دفاعی ترجمان سنبت گھوش نے آج بتایا کہ اتوار اور پیر کے روز جنگی مشق کے تحت ضلع جیسلمیر کی پوکرن فیلڈ فائرنگ رینج میں دونوں افواج کی حملہ کرنے کی مشترکہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ اس میں دونوں افواج 21 اکتوبر کو منعقد اہم پروگرام میں فضائیہ، حملہ کرنے کی مہم کی مشق کے ساتھ گولہ باری کی صلاحیت کا مشترکہ مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ فوج کی جنوبی کمان کے لیفٹننٹ جنرل ایس کے سینی جنگی مشق کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ اس مشق میں آرٹلری، آرمڈ اور میکانائزڈ فورسز، آرمی ایئر ڈیفنس، آرمی ایویشین کے حملہ آور ہیلی کاپٹرس اور ایئر فورس ذرائع کے ساتھ خصوصی دستوں کے درمیان ہموار تال میل کا مظاہرہ کیا جائے گا۔مسٹر گھوش نے بتایا کہ تھار کے ریگستان میں 48 گھنٹوں تک چلنے والی اس مشق میں ہندوستانی فوج کی صلاحیت، ہنرمندی اور آپریٹنگ سے متعلق تیاریوں کا مظاہرہ ہوگا۔ مشق میں مشترکہ ہتھیاروں کے تال میل کا استعمال، راکٹ لانچر سسٹم کا مشترکہ مظاہرہ، نئے سیلف پروپیلڈ آرٹلری گن سسٹم کے ۔9 ورج اور مقامی ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر‘رودر’ کا مظاہرہ توجہ کا اہم مرکز ہوں گے ۔