ئئی دہلی،20 اکتوبر(یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ٹیکنالوجی کا جذبہ اور دستیابی کے درمیان پل کا کام کرتی ہے ۔ یہ جوڑنے کا کام کرتی ہے توڑنے کا نہیں۔
مسٹر مودی نے ٹاٹا سنس بورڈ کے صدر این چندر شیکھرن اور ٹاٹاگروپ کے ماہر معاشیات روپا پروشوتھانم کی کتاب ’برجٹل نیشن‘ کی رسم اجراء کے موقع پر مذکورہ اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور مہارت خطرہ نہیں بلکہ آپ کی طاقت میں اضافہ کرنے کا کام کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو خطرے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے کیونکہ وہ جذبہ اور حصولیابی کے درمیان پل کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی ایک پل ہے اور تقسیم کا کام نہیں کرتی۔خصوصی طورپر ہندوستان کے تناظر میں ٹیکنالوجی کو بڑی آبادی سے ہونے والے فوائد کے تناظر میں چیلنج کے طور پر پیش کرنے کی کوشش ہورہی ہے