کھٹوعہ اور ہیرا نگر سیکٹر وںمیں شدید گولہ باری

0
0

بھارتی فوج کی شیلنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور3 شہری زخمی ہوگئے:پاکستان
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں کے کھٹوعہ اور ہیرا نگر سیکٹر وںمیں ہند پاک افواج کے مابین شدید گولی باری کا تبادلہ ہوا ہے ۔ادھر پاکستان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے مختلف سیکٹرز پر بھارتی فوج کی شیلنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور3 شہری زخمی ہوگئے۔دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح پاکستانی فوج نے بغیر کسی اشتعال کے کھٹوعہ اور ہیرا نگر سیکٹر وںمیںفوج کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ شروع کردی جس سے وقت گزرنے کے ساتھ شدت اختیار کی۔فوج نے بھی مورچہ سنبھالتے ہوئے جوابی فائرنگ کی اور طرفین کے مابین گولی باری کا سلسلہ انتہائی شدت کے ساتھ جاری رہا۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ سرحد پار سے گولی باری کے دوران مارٹر شیل داغے گئے اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔جموں میں مقیم دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے اِس پار کی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم اس سے فوج کو کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان نے کہا ’’ہمارے فوجی جوانوں نے فوری جوابی کارروائی عمل میں لائی اور اسی نوعیت کے ہتھیاروں سے فائرنگ کی‘‘۔آخری اطلاع ملنے تک گولی باری کا سلسلہ جاری تھا ۔ادھر پاکستان نے کہا ہے کہبھارتی فوجیوں کی جانب سے ضلع بھمبیر کے سماہنی سیکٹر اور ضلع حویلی کے نیزا پیر سیکٹر میں گزشتہ صبح ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ نیزا پیرا میں شام تک شیلنگ جاری رہی۔ضلع حویلی میں فارورڈ کہوٹہ کے ضلعی انتظامی عہدیدار نے بتایا نیزا پیرا سیکٹر کے گاؤں میں 40 سالہ خاتون نور جہاں شہید ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی گاؤں میں70 سالہ محمد دن اور 55 سالہ راشدہ بیگم زخمی ہوئیں۔سماہنی پولیس اسٹیشن کے عہدیدار کے مطابق سماہنی سیکٹر کے بنڈالہ سری گاؤں میں 38 سالہ ظاہر شاہ بھی زخمی ہوئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا